۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صدرتحریک منہاج القرآن پاکستان

حوزه/ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہی ختم نبوت کا پیغام بھی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جو مقام و مرتبہ ہے وہ کسی اور نبی کا نہیں ہو سکتا۔ حضور کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا، آج جو نبوت کا دعویٰ کرتا ہے وہ جھوٹا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے علی پور سیداں (نارووال) میں پیر جماعت علی لاثانی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے دربار پر منعقدہ سالانہ ’’عقیدہ ختمِ نبوت‘‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب بھی کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عالم ارواح میں جب تمام ارواح عالم سے وعدہ الست لیا تو اس وقت ہر گناہ گار و نیک بندے نے اللہ تعالیٰ کو قالو بلیٰ کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ الست میں ہر زی روح نے اپنی مقام و مرتبہ اور علم کے درجہ کے اعتبار سے جواب دیا۔ عام انسانوں، نیک وکاروں، اولیاء، صالحین، صدیقین، شہداء اور انبیاء و پیغمبروں نے اپنی اپنی شان کے مطابق وعدہ خدا کا جواب دیا، اس طرح حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے قالوا بلیٰ کا جو جواب دیا، وہ کسی اور نبی اور پیغمبر کی شان نہیں ہو سکتا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات میں سب سے زیادہ جانتے ہیں اور انہوں نے اپنے درجہ و علم کی بنیاد کے مطابق ہی جواب دیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے جو کرم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فرمایا وہ کسی اور پر نہیں فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ یہی ختم نبوت کا پیغام بھی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جو مقام و مرتبہ ہے وہ کسی اور نبی کا نہیں ہو سکتا۔ حضور کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا، آج جو نبوت کا دعویٰ کرتا ہے وہ جھوٹا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آج آستانے اور درگاہیں اسلام کے دین امن کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ ہمیں ان امن کی درگاہوں اور آستانوں کے ساتھ جڑنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .